لاہور ایر پورٹ پر نواز شریف اور مریم نواز کو باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل انکے پاسپورٹ لے لیئے گئے تھے اور یہ سب کاروائی نیب ٹیم کی موجودگی میں ہوئی
اس کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں کہ وہ گرفتاری سے قبل مزاحمت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے، نیب کی دو دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر موجود، گرفتاری کے بعد اڈیالہ منتقلی کا امکان ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کو پاسپورٹ ایف آئی اے نے لے لیئے ہیں
لاہور ایئرپورٹ پر گرفتاری کے لئے نیب بھی چوکس ہے اور اس کی دو دو ٹیمیں لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر موجود ہیں۔ گرفتاری کے بعد دونوں مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
نواز شریف اور مریم کو حج لاونج میں پہنچا دیا گیا جہاں ممکنہ طور پر انکی ملاقات انکی والدہ سے کروائی جائے گی جس کے بعد انکو جیل منتقل کیا جائے گا
ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم بھی لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہیں جن کے ساتھ ان کی ٹیم بھی موجود ہے۔ ائیرپورٹ پر کئے جانیوالے انتظامات پر ڈی جی نیب کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے دنیا نیوز کو بتایا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جہاز لینڈ کرتے ہی گرفتار کیا جائیگا۔
نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے داخلی راستوں پر بھی اہلکار الرٹ ہیں۔ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی جام ہے۔
لیگی کارکنوں کا اہلکاروں سے جھگڑا بھی ہوا ہے اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے













