صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان مذاق میں کیا تھا: وائٹ ہاؤس عہدیدار

0
656

 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان مذاق میں کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔

اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے ٹرمپ کا یہ بیان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گز رتا ہے۔

اس سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان6 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY