افریقی ملک سوڈان میں ایک ’خود مختار کونسل‘ قائم کر دی گئی۔ اس کا کام تین سالہ عبوری مدت کی سربراہی کرنا ہو گا۔ اب تک قائم فوجی کونسل کے سربراہ رہنے والے جنرل فتاح البرہان نے اس نئی کونسل کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ اکیس ماہ کے بعد اس کونسل کی سربراہی کوئی سول رہنما کرے گا۔

اس ’خود مختار کونسل‘ میں پانچ فوجی اور چھ سویلین شخصیات شامل ہیں۔ حکمران فوجی کونسل نے شدید عوامی احتجاج کے بعد ہفتے کے روز ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا تھا، جس کے تحت تین سالہ عبوری حکومت کے بعد اقتدار مکمل طور پر جمہوری نمائندوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سوڈان میں آئندہ عام انتخابات سن دو ہزار بائیس میں کرائے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY