پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس عمران خان کو مبارکباد دینے آسٹریلیا سے خصوصی طور پر پاکستان آئے ہیں ،وہوزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا، کرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے اور کرکٹ ہی نہیں ہر شعبے میں تبدیلی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے لیے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹیمیں کم کرو، کرکٹ کا معیار اور فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز بہتر بناؤ اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال رکھو۔

گفتگو کے دوران وقار یونس نے بتایا کہ ہم تمام کرکٹرز نے عمران خان سے ملاقات کی جو کہ ہماری ذمہ داری تھی، ہم نے مل کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی کی جو کہ مثبت نشانی ہے۔

الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور جو تبدیلی پاکستان میں آئی ہے وہ اچھی ثابت ہوگی۔مجھے یقین ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم مل کر ملک کے لیے کام کرے گی

SHARE

LEAVE A REPLY