افغانستان میں قیام امن کے موضوع پر اسلامی ممالک کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے ایماء پر ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ او آئی سی کے مطابق کابل میں ہونے والے اس اجلاس میں مذہبی مبلغین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس دوران اس امر پر غور کیا جا رہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام کس طرح ممکن ہے۔ کل اس دو روزہ اجلاس کا آخری دن ہے۔ طالبان نے اس اجتماع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس اجلاس میں امریکیوں کے حق میں فیصلہ کیا جائے گا۔ او آئی سی ستاون رکنی تنظیم ہے، جس کا مرکزی دفتر جدہ میں قائم ہے












