قطری بحران، سعودی اتحادی ممالک قطر سے مشروط مذاکرات پر تیار

0
698

سعودی عرب اور اس کے دیگر تین اتحادی ممالک قطری بحران کے خاتمے کی خاطر مشروط مذاکرات پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے  بروز اتوار ماناما میں ملاقات کے بعد کہا کہ اگر دوحہ حکومت اعلان کرتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ہمسایہ ممالک کے اندورنی معاملات میں دخل اندازی کا سلسلہ ترک کرتی ہے تو قطر سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر حکومت تیرہ مطالبات پر سنجیدگی سے ردعمل ظاہر کرے۔ اس ملاقات میں قطر پر اضافی پابندیوں کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY