آپ اورآپکا ستارہ۔عالمی اخبارکاسلسلہ۔ایسٹرولوجر.محمد علی

0
172

حمل ( Aries)
حمل افراد آپکوسالگرہ مبارک ہو، زہرہ اس ماہ حمل میں حالت ِرجعت میں ہے، اپریل کا مہینہ مجموعی طور پر ذاتی معاملات کو وقت دینے کا مہینہ ہو سکتا ہے، اپنے کاروباری معاملات میں سنی سنائی پر یقین مت کریں، اپریل میں حالات باقی ماہ کی نسبت قدرے آہستہ آہستہ مگر بہتری کی جانب جاتے محسوس ہوں گے، 11تاریخ کو چاند آپ کے ساتویں گھر برج میزان میں داخل ہو گا، وہ حمل خواتین و حضرات جو شادی اور نئے تعلقات کےخواہش مند ہیں اس دوران اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں گے، پارٹنرز کے ساتھ ملکر نئے کاموں کے شروعات کا وقت ہے، سفر سے اچھے نتا ئج برامد ہونے کے امکانات ہیں، حمل کاروباری اور نوکری پیشہ خواتین 20 اپریل کو اچھے مالی فائدے لیتی نظر آتی ہیں۔
2-ثور (Taurus,)
ثور افراد زہرہ آپ کے بارہویں گھر حمل میں حالت رجعت میں رہے گا،وہ افرد جو گذشتہ زندگی میں کسی بھی وجہ سے آپ سے الگ ھو گئے تھے آپ سے خود رابطے میں آ سکتے ہیں، اچھے لوگوں کو خوش آمدید کہیں۔ 10 اپریل کو سیارہ مرکری آپ کے گھر میں رجعت میں آئے گا۔ آپ کا دھیان اس بات کیطرف رہنے کے امکانات ہیں کے آپ جو کہہ رہے ہیں آیا درست ہے ؟ آپ کیسے لگ رہے ہیں۔ بہت سے کاموں کا آغار کرتے ہوے آپ بار بار سوچیں گے کہ آیا آپ ٹھیک کر رہے ہیں۔ کاوباری فیصلے کرتے ہوے جلدباری سے کام نہیں لیں گے جسکی وجہ سے مالی نقصان سے بچ سکیں گے۔مریخ 22 اپریل کو آپ کےدولت کے گھر جوزا میں آئے گا، مالی طور پرا یک بہترین وقت ہو سکتا ہے

3-جوزا (Gemini)
جوزا افراد کو اس ماہ سب سے ذیادہ اپنے اعصاب کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس ماہ کے آغاز سے ہی حالات تناؤ کا شکار رہنے کے آثار نظر آتے ہیں۔ اپریل26 کو چاند آپکے بارھویں گھر ثور میں داخل ھو گا۔ رکے ہوئے کام اچانک سے شروع ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ دور دراز کے علاقوں میں جا کر کام کرنے والے جوزا افراد مالی لحاظ سے خود کو پر سکون محسوس کریں گے۔دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو میں ان کے مسائل کے حل پر توجہ رہے گی۔ آپکو اس دوران اپنی پوزیشن اور حالات کودیکھتے ہوے ان کی مدد کرنی چاہے ایسا نہ ہو بعد میں آپ خود پریشانی کا شکار ھوں۔ پچھلے کچھ سالوں کی نسبت اس سال آپ کے بہت سے کام بہتر انداز میں ہوتے نظر آ رہے ہیں تو اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کے آپ فضول خرچی سے کام لیں۔ خاص طور پر اپریل کے آغاز میں اس بات کا خیال رکھیں۔جوزا خواتین کو اپریل آخر میں گروپ کے ساتھ کام کرنے کے بہترین مواقعے مل سکتے ہیں۔ گھریلو خواتین بھی گھر کی آرائش میں مصروف نظر آ سکتی ہیں۔ چاند 26 اپریل کو ثور میں آئے گا۔ شادی رشتوں اور نئی ازدواجی زندگی کے آغاز کا فیصلہ کرنے کا اچھا وقت ہے۔۔

4 –سرطان (Cancer)
وہ سرطان افراد جو گزشتہ کافی وقت سے مالی تنگی کا شکار رہے ہیں ان کے لئے ایک اچھے وقت کا آغاز اس ماہ ہو جانے کے روشن امکانات ہیں۔ زہرہ آپکے دسویں گھر میں آئے گا، آپ اپنی ذاتی محنت اور کاوش پر مکمل اعتماد کرتے نظر آئیں گے اور ساتھ حسب عادت دوسروں کو بھی سراہتے رہیں گے، اپریل میں سرطان افراد نہ صرف خود کام سے پیسہ بناتے نظر آئیں گے بلکہ مکمل طور پر اپنے کام سے لطف اندوزبھی ہوں گے۔ سرطان افراد کی زندگیوں میں واضح طور پر تبدیلیوں کا وقت ہو سکتا ہے۔سماجی کاموں میں سرطان افراد اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کریں گے۔ سرطان افراد میں ایک خوبی بہت ہٹ کر پائی جاتی ہے، کہ جیسے ہی ان کے حالات اچھے ہوں یہ فلاحی کاموں کی طرف بھاگتے ہیں۔اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے سرطان افراد نمایاں طور پر توانائی سے بھرپور نظر آئیں گے۔ خواتین بھی تقریبا انہی سرگرمیوں میں رہتی نظر آ سکتی ہیں۔ آزاد سرطان افراد ہر وہ کام کرنا چاہیں گے جو ان کو پسند ہے۔ نوکری پیشہ سرطان افراد پروموشن اور تنخواہوں میں اضافے کی خبریں سن سکتے ہیں۔

5 – اسد (Leo)
اسد افراد اس ماہ سورج آپکے دوست حمل کے گھر میں داخل ہو گا۔ 7 اپریل کو وہ وقت کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کا اسد افراد کو مدت سے انتظار تھا۔ سفر کے شوقین اسد افراد اپنا سامان تیار کرتے نظر آئیں گے۔ کافی عرصے کے بعد سکون سے اپنی مرضی سے اپنی پسند کی جگہ پر وقت گزارنے کا مہینہ ہے۔ اس ماہ بھی اسد افراد کوبلا وجہ کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پچھلے چند سالوں میں وہ اسد افراد جو 21 جولائی کے بعد پیدا ہوئے تھے سب سے مشکل وقت گزراے ھو سکتے ہیں۔ خاندان کے افراد کے ساتھ ملکر کیے گئے فیصلے اس ماہ عمل میں لانے کا اچھا وقت ہے۔ والدین کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا وقت ملے گا۔ آذادی پسند اسد افراد اپنے کاروباری معاملات میں اہم تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ دوسرے ممالک میں کام کرنے والے اور کاروبار کرنے والے افراد کے لیے اچھا وقت ہے اور وہ اسد افراد جو پہلی بار کاروبار یا نوکریوں کی تلاش میں دور دراز ممالک میں جانا چاہتے تھے ، نہ صرف جاتے نظر آتے ہیں بلکے کامیابی سے اپنے مقاصد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے جذباتی پن کو قابو میں رکھتے ہوئے اچھے فیصلے کرنے کا وقت ہے۔ اسد خواتین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بہت با اعتماد دوست کے علاوہ کسی سے بات کرتے ہوئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ شدید مصروفیت کے وقت میں اپنی صحت کا خیال رکھنا مت بھولیں۔ ورزش اور خوراک کا خیال رکھیں۔
6-سنبلہ(Virgo)
سنبلہ افراد لوگ آپ سے بہت سے فائدے لے لیتے ہیں جو عمومی طور پر آپ کے علم میں بھی ہوتے ہیں۔ مگر اس ماہ اس بات کا خاص خیال رہے کے لوگ آپ سے کوئی ایسا فائدہ نہ لیں جس کا آگے جا کر آپ کو غلطی کا احساس ہو۔ لوگوں اور ایسے لوگ جن کو آپ کم جانتے ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ کرتے ہوے اچھی طرح سوچیں بلکہ ہو سکے تو اپنے اعتماد کے لوگوں سے مشورہ لازمی کریں۔ بہتر یہی ہے کے اپنے سابقہ کاموں کو بہتر کرنے میں سرمایہ اور تاوانائی صرف کریں۔ 16 اپریل تک بہرحال احتیاط سے ہی کام لیں۔ 17 اپریل سے معاملات آپ کے حق میں آنا شروع ہوتے نظر آتے ہیں۔ مشتری آپ کے بارہویں گھر میں بیٹھے ہونے کیوجہ سے آپ کو دور کے لوگوں سے رابطے میں تو لا سکتا ہے مگر رشتہ ، تعلق، اور دوستی بڑھانے سے پہلے اچھی طرح سوچنا بہتر ہے۔ سنبلہ خواتین کو آفس ، گھر، اور رشتہ داروں کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔ایسے سنبلہ افراد جو صحت کے معاملات میں پریشان تھے صحت میں نمایاں بہتری انجوائے کریں گے۔ وہ سنبلہ خواتین جن کا تعلق درس و تدریس یا سوشل میڈیا، میڈیا سے ہے اپنے کاموں میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
7 -میزان (Libra)
میزان کا حاکم زہرہ 15 اپریل تک حالت رجعت میں ، ساتویں گھر حمل میں رہے گا۔ 10-11 اپریل چاند برج میزان میں داخل ہو گا ،جہاں مشتری پہلے سے ہی موجود ہے۔ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں نہ صرف اس بات کا فیصلہ کرنے کا بہترین وقت ہو گا بلکہ لوگوں کو جو آپ سے منسلک ہیں ان کو بتا دینے کا وقت ہے۔ میزان افراد جن کا تعلق سیلز، سروسز، میڈیکل، سے ہے یا شراکت پر کاربار سے منسلک ہیں، اس وقت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جو فیصلہ کریں اس پر ڈٹے رہیں۔ اگر پرانے کاروبار کو ، نوکری کو چھوڑنا بھی پڑتا ہو تو نئےآغاز کو تہہ کر لیں۔ اپریل کے مہینہ میں توجہ اپنی خواہشات اور آذادی کی طرف مبذول رہ سکتی ہے۔ اپنے رشتوں اور شراکت داروں سے ملکر حالات کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیں۔ مشتری کی موجودگی حالات کو آپ کے حق میں رکھتی نظر آتی ہے۔ 20 اپریل تک حالات مکمل طور پر واضح ہو تے نظر آتے ہیں۔ میزان خواتین جو ازدواج کے رشتوں میں بندھنے کے خواہش مند ہیں 20 اپریل کے بعد اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دیتی نظر آتی ہیں۔

8 -عقرب(Scorpio)
وہ عقرب افراد جن کا تعلق انجنیرنگ، سوفٹوئیر ڈویلپمنگ ، یا کسی بھی ایسے پیشے سے ہے جو ٹیکنیکل ہو اس ماہ بہترین نتائج دے سکیں گے۔ خفیہ اداروں سے تعلق رکھنے والے عقرب افراد بھی اپنے کاموں میں ایک نمایاں مہینہ گزار سکتے ہیں۔ عقرب خواتین اداروں کے ساتھ ساتھ گھریلو مسائل جو کچھ عرصے سے توجہ طلب تھے اس ماہ ان کو توجہ دے کر مناسب حل کرتے ہوے پایہ تکمیل تک پہنچائےگیں۔ عقرب افراد خاص طور پر شادی شدہ خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اپنے وہ میڈیکل ٹیسٹ جو عرصے سے مصروفیت کیوجہ سے تعطل کا شکار تھے اس ماہ ان کے لیے وقت نکالیں۔ وہ عقرب افراد جو اپنی تعلم دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس ماہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغار کر لیں تو بہتر رہے گا۔ تمام عقرب افراد کو اس ماہ ، ایکسرسائز، جم، سوئیمنگ اور جاگنگکے لئےوقت نکالنا چاہیے ، اور اگلے چند ماہ باقاعدگی سے اسے جاری رکھیں۔ ۔ ۔ کارباری عقرب لوگ تقریبا مارچ سے اپنے اگلے کاموں کا پروگرام تہہ کر چکے تھے اس میں مذید بہتری پر کام کرتے نظر آئیں گے۔ خاندان اور دستوں سے مکمل طور پر مدد ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ عقرب خواتین تعلقات بنانے سے پہلےبزرگوں اور دوستوں سے مشورہ کر لیں تو آسانی رہے گی۔
9 –قوس (Sagittarius)
قوس افراد اپریل شروع ماہ سے ہی خود کو پُر اعتماد محسوس کریں گے۔۔ صبر کے ساتھ گزارے ہوئے ماضی کے مہینوں کے پھل ملنے کا وقت ھوگا۔۔ خود کو فالتو کے کاموں میں مت اُلجھائیں۔ تو آپ اس ماہ بھرپور فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے کا م کا آغاز کرنے کے لیے کوئی جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ قوس افراد اس مہینہ کو یکسانیت سے گزرانے کے موڈ میں بلکل نہیں ہوں گے۔ ۔ کام کے علاوہ اپنی توانائی دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور سوشل زندگی میں بھرپور حصہ لیتے نظر آئیں گے۔۔ اس ماہ قوس افراد خاص طور پر خواتین خود کو بھی اچھا وقت دیں گیں جو ماضی میں کُچھ عرصہ سے ممکن نہیں ہو رہا تھا۔مارچ 6 سے ہی قوس افراد مالی طور پر خود کو سکون میں محسوس کرنے لگے گیں۔ قوس خواتین سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آمدنی کے نئے ذرائع حاصل کر سکیں گی۔ اور خود پر کھلے دل سے خرچ کرتی نظر آسکتیں ہیں۔قوس افراد سال 2017 کا پہلا بھرپور مصروف اور خوشگوار مہینہ گزار سکیں گے۔
10-جدی (Capricorn)
جدی افراد کو ایک زُحل پچھلے سال سے بہت کچھ نیا سکھا رہا ہے- اس ماہ جدی افراد اپنے بہت سے کام سکون اور اطمنان سے مکمل کرتے نظر آتے ہیں- اپریل کےآخری ہفتہ میں ملنے والے نئے مواقعے نظر انداز نہ کریں۔وہ جدی افراد جو اپنے پیشہ اور جابز کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے اس ماہ با آسانی بہتر فیصلے کرنے اور اُن پر عمل درآمد کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کریں گے۔ جدی خواتین کے لیے مشورہ ہے کے نئی ملنے والی آفرز کو ضرور اہمیت دیں۔ خاص طور پر وہ جدی خورتیں جو کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری اداروں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ۔ذمہ دار جدی افراد اس ماہ اپنے کاموں میں بے حد مصروف تو نظر آئیں گے ہی ساتھ ہی گھریلو مصروفیات کو احسن طریقہ سے پایاء تکمیل تک پہنچا ئیں گے۔ ۔ سیاسی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے جدی افراد کے لیے اپریل ایک اہم مہینہ ہو سکتا ہے۔جدی خواتین ہ حضرات جو نئی ازداجی زندگی کے آغاز کے خواہش مند ہیں اپریل کے تیسرے ہفتے میں اچھی خبریں سن سکتے ہیں۔ خود کیلئے فیصلوں کا وقت ہے۔ تسلی سے فیصلے کرنے کا بہترین وقت ہو گا۔

11-دلو(Aquarius)
دلو افراد کیلئے بھی توانائی سے بھرپور مہینہ ہے۔ اپریل 10 کو برج میزان سے سیارہ مُشتری برج دلو والوں پر نہایت خوبصورتی سے روشنی دے گا۔ جس سے دلو افراد نہ صرف خود کو توانا محسوس کریں گے بلکہ ہستے کھیلتے انداز میں اپنے گھروں سے دور صفر کو نکلیں گے۔ دوستوں، اہل خانہ، کے ساتھ بھرپور وقت گزاتے نظر آئیں گے۔ وہ دلو خواتین جو ڈپریشن اور اُداس 2016 گزار کے آئیں ہیں 2017 اُن کو ایک بہت اچھا وقت دے کر جائے گا۔ جیسا ہم پہلے ذکر کر چُکے ہیں کہ ویسے تو دلو افراد کیلے اچھے وقت کا آغاز ستمبر 16 سے ہو چُکا ہے مگر شروع کے جو مہینے خاص تھے اُن میں اپریل ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، اس ماہ ہستے کھیلتے تواناں وقت کے ساتھ دلو افراد اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں میں مصروف دیکھیں جائیں گے۔۔ اگلے پورے سال کے لیے لاحلہ عمل تیارکرنے کا اچھا وقت ہے ۔ اس کو صرف کھیل کود میں ہی نہ گزاریں۔۔ 15 اپریل کو زہرہ اپنی رجعت حمل میں ختم کرے گا۔ ۔ اس وقت تک دلو افراد کو اپنا پیپر ورک مکمل کر لینا چاہیے کیونکہ عملی زندگی کا بھرپورو قت اب شروع ہونے جائےگا۔ دلو خواتین بھی مارچ کے آخری ہفتے تک خود کو عملی زندگی کیلئے تواناں محسوس کریں گی۔
12–حوت(Pisces)
حوت افراد زہرہ آپ کے دوسرے گھر حمل میں مارچ سے رجعت کی حالت میں ہے اور مذید 15 اپریل تک موجود رہےگا۔ مگر ساتھ ہی اپریل 10-11کو چاند برج میزان میں نیا اور مکمل ہو گا۔اچانک سے زندگی میں اچھی خبریں آسکتی ہیں۔ مُشتری پہلے سےآپکے آٹھویں گھر برج میزان میں موجود ہے۔ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے حوت افراد ، اپنی زندگیوں کی یادگار تخلیق کرنا چاہیں تو اس اسوقت سے بھرپور فائدہ لیں۔ حوت افراد اپنے رتبے اور مقام میں اضافہ پائیں گے۔ لوگوں کے دلوں میں جگہ پانے کی خواہشات پوری ہو سکتی ہیں۔ وہ حوت خواتین جو رائیٹر، یا شاعری سے منسلک ہیں اپنے قلم سے حیرت انگیز کارنامے تحریر کر سکیں گی۔ ۔ ذہنی صلاحیتیں اپنے پُورے عرُوج پر ہوں گی۔ ۔ وہ حوت افراد جو ساتھی یا ہمسفر کی تلاش میں تھے ۔ رومانوی اور فلمی انداز میں اچانک کسی سے اظہار محبت کر سکتے ہیں۔ ۔ مالی مسائل میں پریشان حوت افراد دوستوں اور قریبی لوگوں کی مدد سےاس ماہ مسائل سے باہر آسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY