علی سد پارہ کے بیٹے ساجدسد پارہ نے دوسر ی بار کے ٹو پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

0
1609

قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ نے دوسری بار کے ٹو کو سر کرلیا، انہوں نے آج صبح کے ٹو کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔

نجی ٹی و ی سما نیوز کے مطابق ساجد اور ان کے دوکو ہ پیما ساتھی قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش ملنے کی اطلاع پر گزشتہ رات 9بجے کیمپ 4سے روانہ ہوئے تھے ، کیمپ 4کے تین سو میٹر نیچے علی سدپارہ کے لاش ملنے کی اطلاعات تھیں، تین رکنی ٹیم میں کینڈین فلم میکر ایلیا اور ایک نیپالی شرپا شامل ہیں۔

ساجد سد پارہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ قوم دعا ئیں کرے ، قومی ہیرو علی سدپار ہ کی لاش کو جلد بیس کیمپ میں منتقل کردیا جائے گا، علی سد پارہ کی لاش کو بحفاظت نیچے لایا جارہا ہے، میت دو سے تین گھنٹے میں بیس کیمپ تک پہنچا دی جائے گی،علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں ان کی تدفین سکردو یا پھر کے ٹو پر کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY