افغان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں ایک وزارت کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری طرف آج ہی افغان صوبے قندوز میں بھی طالبان کے ایک حملے میں پندرہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ ویک اینڈ پر طالبان کی ایسی ہی کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان بھر میں اٹھائیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ یہ مسلح کارروائیاں ایسے وقت پر کی گئی ہیں، جب عید کے موقع پر محدود جنگ بندی کے ایک دوطرفہ اعلان پر عملدرآمد شروع ہونے والا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY