پیپلزپارٹی کی کثیرالجماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری

0
213

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی کثیر الجماعتی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس میں ن لیگ اورتحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔

فوجی عدالتوں سے متعلق پیپلز پارٹی کی کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز ہوگیا، جس کی میزبانی آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔

کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، کانفرنس میں شرکت کے لئے ن لیگ کو دعوت نہیں دی گئی جبکہ تحریک انصاف شریک نہیں ہو ئی۔ جےیو آئی ف، جماعت اسلامی ،اے این پی، قومی وطن پارٹی کانفرنس میں موجود ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY