تھائی لینڈ، کشتی گنجائش سے زائد مسلم زائرین کی وجہ سے ڈوبی

0
309

تھائی لینڈ میں ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس واقعے میں کشتی پر سوار 15 مسلم زائرین ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر گیارہ لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق اس حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد مسافروں کی موجودگی تھی۔ اتوار کو یہ واقعہ دارالحکومت بنکاک سے 80 کلومیٹر شمال میں چاؤ پھرایا دریا میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس دو منزلہ کشتی پر تقریباً ایک سو تھائی مسلم زائرین سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں سے مدد لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی غیرملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY