بھارتی دعویٰ ،جیشِ محمد کے ایک کیمپ کو بمباری کرکے تباہ کردیا

0
894

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بالاکوٹ کے علاقے میں کشمیر میں سرگرم مسلح تنظیم جیشِ محمد کے ایک کیمپ کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3:30 بجے کے لگ بھگ 12 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی حدود میں کارروائی کی۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں جیشِ محمد کے کئی دہشت گرد، ان کے تربیت کار اور کمانڈر مارے گئے۔

پاکستان نے بھارت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی طیارے صرف تین سے چار میل تک لائن آف کنٹرول کے اندر آئے اور پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر واپس چلے گئے۔

پاکستان نے بھارت کو سرحد کی خلاف ورزی کا جواب دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY