جرمنی میں پناہ کے متلاشی افراد کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواستوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔ آج اتوار کے دن بلڈ ام سونٹاگ نامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار انیس میں وصول شدہ زیادہ تر درخواستیں مسترد بھی کی گئیں۔

جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرین اور مہاجرت کے مطابق رواں سال کے دوران ابھی تک ایک لاکھ دس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ توقع ہے کہ اس برس کے اختتام تک ان درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ پینتالیس ہزار کے لگ بھگ ہو گی، جو گزشتہ برس کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں سے کم ہوں گی۔ 2018ء کے دوران ایسی ایک لاکھ ساٹھ ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY