جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بحران سے متعلق تحفظات کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور وہ اس معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
میرکل کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے تاہم اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور چین کے سربراہوں نے بذریعہ ٹیلی فون اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے ذرائع استعمال کیے جائیں تو کسی خطرناک صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔












