سی ٹی ڈی ملتان نے خانیوال میں جہانیاں روڈ سے 3دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرودوں میں شاکراللہ، مصعب زبیر اور آصف ندیم شامل ہیں۔

دہشت گردوں سے بارودی مواد، 6 دستی بم ، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ہدف خانیوال میں حساس تنصیبات تھیں۔

تینوں دہشت گرد اپنی کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز بھی اکٹھا کررہے تھے۔

ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY