ندیم نصرت، کراچی میں رینجرز اور پولیس کے زریعے لوگوں کو گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے

0
1199

 لندن۔سید کوثر کاظمی۔ ایک کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے لندن مین بتایا ہے کہ16 دسمبر 2016 کو رینجرز کے اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آے اور ندیم خان کو گھر سے گرفتار کر کے لے گئے . ندیم خان کی شہادت سے ایک ہفتہ پہلے پاکستان سرزمین پارٹی نے ندیم خان کے گھر والوں سے رابطہ کیا کہ اب بھی اگر آپ نے پاک سرزمین پارٹی کا فارم نا بھرا تو ندیم خان نہیں بچے گا .

ندیم نصرت نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کے زریعے لوگوں کو گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے کمالو گروپ یا فاروق ستار والی نام نہاد ایم کیو ایم میں زبردستی شامل ہونے کا کہا جاتا ہی انکار پر مارا جا رہا ہے .اب بھی جیل میں قید ایم کیو ایم کے قید کارکنان کو وفاداریاں بدلنے کا کہا جا رہا ہے .انکار پر انہیں قید تنہائی میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر مار کر موت کو طبی قرار دیا جا رہا ہے .

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو کشمیر کے نام پر بیوقوف بنانے والے کے ہم آزاد کروائیں گے وہ تو پی ایس ایل کا فائنل میچ کروانے کے لیئے پاکستان کی آدھی فوج لگا کر میچ کروا رہے ھیں .ہم پر ظلم کرنے والے کیا یہی چاہتے ہیں کے ہم بھی کسی پہاڑ پر چڑھ جائیں اور اپنے حقوق کی لیے مقابلہ کریں

 الطاف حسین نے ذاتی طور پر چیف جسٹس پاکستان سے رابطہ کیا ہے اب ہماری بھرداشت ختم ہو گئی کب تک ہم اپنے لوگوں کو تسلیاں دیتے رہیں گے اور وہ لاشیں اٹھاتے رہیں گے .  آرمی چیف نے یہ بیان کیسے دیا کے مسلم لیگ میں جب ایک ہی پارٹی کے لیے مختلف گروپ کام کر سکتے ہیں تو ایم کیو ایم میں ایسا ممکن کیوں نہیں . کیا ان کا ادارہ انہیں اس چیز کی اجازت دیتا ہے .
انہوں نے کہا کہ کل ہم پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں.اشرف نور ہمارے ایم کیو ایم کے ساتھی کو جیل سے لے گئے ہیں اب ہمیں خطرہ ہیں انہیں بھی مار دیا جائے گا

پچانوے فیصد لوگ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ ایسے ہیں جو اپنی جان بچانے کی خاطر اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لیئے پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY