ونسٹن چرچل کا 18 قیراط سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہوگیا

0
910

انگلینڈ میں سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کی جائے پیدائش بلنہام پیلس میں نصب 18 قیراط خالص سونے سے بنا ٹوائلٹ چوری ہو گیا۔

ایک اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلان کا تیار کردہ ٹوائلٹ نمائش کی وجہ سے وہاں لگایا گیا تھا۔ بلنہام پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ کی مالیت 50 لاکھ امریکی ڈالرز سے زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح چار بج کر 57 منٹ پر چوری کی اطلاع ملی جبکہ چور اس سے 7 منٹ پہلے واردات کرکے جا چکا تھا۔ ایک 66 سالہ شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY