بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ڈیبیو کیا ہے، انہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کیپ دی۔

ڈیبیو کرنے کے بعد شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میچ سے قبل شاہنواز دھانی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کِٹ میں ملبوس ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’الحمداللّہ! آج میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے جا رہا ہوں۔‘

شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’میں سبز رنگ میں کھیلنے کے لیے بہت خوش اور پُرجوش ہوں۔‘

دھانی نے مزید لکھا کہ ’یہ سب میری والدہ کی دعاؤں سے ہوا، مجھ سے محبت کرنے اور میری حمایت کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ، اور دعا کریں کہ میں اپنے ملک کو فخر محسوس کرواؤں۔‘

SHARE

LEAVE A REPLY