انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری لیڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میچ میں عمدہ کارکردگی کے بعد اب پھل کھانے کے قریب ہے۔
البتہ میچ کے آخری روز فتح کے لیے کیریبین کرکٹرز کے حوصلے اور صلاحیت کا امتحان ہوگا۔ مہمان ٹیم کو فتح پانے اور سیریز برابر کرنے کیلیے 317 رنز درکا رہیں اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔
قبل ازیں ہوم سائیڈ نے میچ کے چوتھے روز جو روٹ ، معین علی، کرس واکس، بین اسٹوکس اور ڈیوڈ ملان کی نصف سنچریوں کی بدولت اپنی دوسری اننگز 8 وکٹ پر 490 رنز بناکر اننگز ختم کردی۔
اسے پہلی باری میں 169 رنز کا خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹیم کی جانب سے اسٹون مین 52 ، روٹ72 ،ملان 61، اسٹوکس 58 اور معین علی 84 کے اسکور پر آئوٹ ہوئےجبکہ کرس واکس 61 پر ناقابل شکست رہے۔
کالی آندھی بولرز کی جانب سے روسٹن چیز نے سب سے زیادہ 3 شکار کئےجبکہ ٹیم سیریز برابری کے لیے 322 رنز کا ہدف ملاجس کے تعاقب میںانہوں نے 5 رنز اسکور کرلیے تھے۔












