نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان

0
148

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج شام سعودی عرب کے شہر جدہ کے بجائے ریاض جائیں گے ۔ نوازشریف اور شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے ۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف غیرملکی ایئرلائن ایس وی 739 پرآج ریاض روانہ ہوں گے جہاں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ہمراہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آج ملاقات کا امکان ہے ۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے علاوہ شریف برادران ریاض میں دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پہلے ہی سے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سعودی عرب میں مسلم دنیا کے مسائل پر بات کریں گے ،ملکی معاملات پر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ این آر او کی بات بالکل غلط ہے ۔ سعودی عرب این آر او کرا رہا ہے تو دوسرا فریق کہاں ہے؟

SHARE

LEAVE A REPLY