عاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے نواز شریف کو مجرم ٹھرایا کیونکہ وہ آمدن سے زائد اثاثوں کا جواب دینے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام اور نظام کو دھوکہ دے کر اپنے عزائم حاصل کرنے کی کوشش کی، وہ شاید اب بھی یہ سمجھ رہے ہیں کہ لوگوں کو بیوقوف بنا لیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ مجمع اکٹھا کر کے این آر او کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے گا لیکن 2018 کے انتخابات کی طرح عوام نے ان کے جلوس اور ریلی کو بھی مسترد کردیا۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں، انہیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا، میاں صاحب کو اپنے کیے کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے سے سیاسی کارکنان اپنے رہنماؤں کو بے گناہ ثابت ہونے پر جلوس کی شکل میں جیل سے لاتے تھےلیکن ن لیگ الٹی گنگا بہا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY