مقامی سطح پر تین نئے کیس، آکلینڈ میں تین روزہ لاک ڈاؤن

0
631

نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن​ نے مقامی سطح پر کرونا کے تین نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں تین روزہ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ آکلینڈ میں لیول تھری پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس کے تحت شہریوں کو صرف ضروری کام اور اشیا کی خریداری کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی۔

یہ اسی نوعیت کی پابندیاں ہیں جو نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال وبا کے آغاز پر نافذ کی تھیں۔

وزیرِ اعظم آرڈرن کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے ماضی میں اس وائرس کو شکست دی اس بار بھی ملک کر اسے شکست دیں گے۔

نیوزی لینڈ کے 50 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کو ‘فائزر’ کی تیارکردہ ویکسین کی خوراکیں موصول ہو گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY