فن لینڈ میں سالانہ میراتھن ،3300 ایتھلیٹس کی شرکت

0
739

فن لینڈ کے دار الحکومت ہلسنکی میں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں3300سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کئی پیشہ ور ایتھلیٹس سمیت70 مختلف ممالک سے آئے سینکڑوں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

اس میراتھن کے دوران ایتھلیٹس نے مقررہ روٹ پر 42کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جبکہ اس دوران ہونے والی تیز بارش بھی شرکاء کے حوصلے پست نہ کرسکی۔

ایونٹ کے دوران سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرنے والے ایتھلیٹس کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی مقاصد کیلئے وقف کردی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY