سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کئی اطالوی اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ غیر سرکاری تنظیم آواز کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس ملک کی عوامیت پسند حکومت کی حمایت کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ان کے ذریعے مہاجرین، یہودیوں اور ویکسین کے بارے میں بے بنیاد خبریں بھی عام کی جا رہی تھیں۔
ان اکاؤنٹس کے صارفین کی تعداد پچیس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ دس دن بعد شروع ہونے والے یورپی انتخابات کے تناظر میں فیس بک پر شدید دباؤ ہے۔ حکام کو شک ہے کہ اس سماجی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کی رائے پر اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔











