اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری

0
121

راول پنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری ہے ۔ دھرنے والوں کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم اور ان کا موقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، علما کی تجاویزپر غور کررہے ہیں امید ہے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
احسن اقبال نے اسلام آباد دھرنے کا معاملہ حل ہونے کی امید دلاتے ہوئے کہا کہ ٹھوس ثبوت نہ ہوں تو وزیر قانون کا استعفا طلب نہیں کیا جاسکتا۔

…………..
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ اتوار تک حل ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اتوار تک دھرنا حل ہونے کی خوش خبری سنا دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک مظاہرین سے بات چیت جاری ہیں۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ علماء نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جن پر غور کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ معاملہ حل ہونے میں آج پیش رفت کا امکان ہے، امید کی جاتی ہے کہ دھرنا بات چیت کے ذریعے ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں، اور تشدد سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفا کے حوالے سے کہا کہ وزیر قانون سے استعفا تب تک نہیں لیا جا سکتا جب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہ مل جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY