ہم نے گوروں کو اپنے سے تیز مرچ کھانے کی عادت ڈالدی۔ صفدر ھمدانی

0
1119

ایک زمانہ تھا کہ برطانیہ میں جب کسی ایشیائی کے گھر سے کھانا پکاتے ہوئے لہسن کی خوشبو ساتھ والے کے گورے کے گھر میں جاتی تھی تو وہ پولیس کو فون کر دیتا تھا اور پھر پاکستانی انڈین اور مرچ کھانے والے دوسرے لوگوں کو دیکھ انگریز حیرت کرتا تھا

اب برسوں بعد حالت یہ ہے کہ انگریز ہم سے زیادہ تیز مرچ کھاتا ہے اور لہسن خود ہم سے زیادہ استعمال کرتا ہے۔ ایشیائی ریستورانوں میں اگر آپ انگریز کو مرچ کھاتے دیکھیں تو حیران رہ جائیں

اور اب تو برطانیہ میں مرچ کھانے کے مقابلے بھی ہوتے ہیں

برطانیہ میں ہو نے والے ایک منفرد مقابلے میں شریک افراد کی آنکھوں سے آنسو اور کانو ں سے دھواں نکلنے لگا کیونکہ یہ مرچیں چبانے کا مقابلہ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی قصبے ایسٹ نور میں ہونیوالے اس دلچسپ مگر مشکل مقابلے میں شرکا نے مرچیں کھانے کا مظاہر ہ کیا۔ اس مقابلے میں خواتین اور مردوں دوںوں نے شرکت کی اور مرچیں چبا چبا کر ایک دوسرے کو چیلنج دیتے رہے۔

مقابلے کیلئے برطانیہ کے مختلف حصوں سے خصوصی طور پر منگوائی گئی دنیا کی تیز ترین مرچوں کا استعمال کیا گیا۔ مقابلے میں راکٹ رون نامی شخص نے تمام مرچیں کھا کر جیت اپنے نام کر لی۔

صفدر ھمدانی

SHARE

LEAVE A REPLY