پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ روز سے ایک بار پھر کم ہونی شروع ہو گئی ہے۔
آج صبح بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت مزید گری ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 120 پوائنٹس اضافے سے 42315 ہو گیا ہے۔












