وہائٹ ہاؤس بریفنگ میں شمولیت کی اجازت سے انکار۔ٹرمپ انتظامیہ کا ایک اور ڈرامہ

0
225

ٹرمپ انتظامیہ ٹرمپ سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔وہائٹ ہاؤس کی بریفنگ سے کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحا فیوں کو نکال دیا گیا ۔جن میں سی این این اور نیو یارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔

من پسند صحا فیوں کو وہائٹ ہاؤس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ صدر بننے کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں

ایک اور ذریعہ ابلاغ کی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران بی بی سی، سی این این سمیت کئی صحافیوں کو باہر نکال دیا۔ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے کچھ زیادہ ہی خفا ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں پریس سیکریٹری شون سپائسر کی غیررسمی بریفنگ کے دوران کئی نیوز چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو نکال دیا گیا۔

ان میں سی این این، بی بی سی اور نیویارک ٹائمز سمیت کئی اداروں کے صحافی شامل ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے من پسند صحافیوں کو وہائٹ ہاؤس کے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد مسلسل میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس سے پہلے خود ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار صحافیوں کا مذاق اڑاتے رہے اور انہیں پریس کانفرنس سے باہر نکال چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY