امریکی پیٹو خاتون 10 منٹ میں 27 برگر

0
1459

واشنگٹن میں پیٹو افراد کے درمیان برگر کھانے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھانا کھانے کے شوقین افراد نے شرکت کی اور تیز ترین رفتار سے زیادہ سے زیادہ مزیدار برگر کھانے کی بھرپور کوشش کی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نویں سالانہ برگر ایٹنگ چیمپئن شپ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے چودہ پیٹو افراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں جلدی جلدی سب سے زیادہ برگر ہڑپ کرتے نظر آئے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس مقابلے میں جہاں کچھ لوگ بمشکل سات، آٹھ برگر کھا پائے وہیں امریکا سے تعلق رکھنے والی مولی نامی پیٹو خاتون نے 10منٹ میں27برگر چٹ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جنہیں 1,500ڈالر انعام سے نوازا گیا۔واضح رہے مولی گزشتہ برس بھی یہ مقابلہ اپنے نام کر چکی ہیں اور اکثر ایسے چیلنجز میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY