قسط 98
دنیا کے عیش و آرام
مال و دولت کی محبت تمام سازشوں اور فتناو فساد کی جڑہے
میدان کربلا میں
جو لوگ گمراہ ہوئے
جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا
ان کے دلوں میں دنیا کی محبت سمائی ہوئی تھی
یہ دنیا کی محبت ہی تو تھی
جس نے
ابن زیاد وعمر سعد کو
امام حسین علیہ السلام کا خون بہانے پر آمادہ کیا
یہاں تک
کہ
جن لوگوں نے آپ کی لاش پر گھوڑے دوڑآئے
انھوں نے بھی ابن زیاد سے اپنی اس قبیح فعل کے بدلے انعام چاہا
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا
کہ
لوگ دنیا پرست ہوگئے ہیں، دین فقط ان کی زیانوں تک رہ گیا ہے
خطرے کے وقت وہ دنیا کی طرف دوڑنے لگتے ہیں
امام حسین علیہ السلام کے ساتھیوں کے دلوں میں
دنیا کی ذرا برابربھی محبت نہیں تھی
اس لئے
انھوں نے بڑے آرام کے ساتھ اپنی جانوں کو راہ خدا میں قربان کردیا
امام حسین علیہ السلام نے
عاشور کے دن صبح کے وقت
جو خطبہ دیا
اس میں بھی دشمنوں سے یہی فرمایا
کہ
تم دنیا کے دھوکہ میں نہ آجانا
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی دنیا کے عیش و آرام اور مال و دولت کی محبت سے آزاد ہے ؟
حر بن الریاحی تمیمی
جو امام علیہ السلام کو گھیرکر کربلا کے میدان میں لایا تھا
عاشور کے دن صبح کے وقت
باطل راستے سے ہٹ کر حق کی راہ پر آگیا
اپنی جان
امام حسین علیہ السلام کے قدموں پر قربان کرکے
کربلا کے عظیم ترین شہیدوں میں داخل ہوگیا
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی نے
کبھی کسی پر ایسا اعتبار کیا جیسا امام عالی مقام نے حر کاکیا
اور حر کی طرح توبہ کے ذریعہ اپنی آخرت کو آباد کرنے کی فکر کی ؟
کربلا
آزادی کا مکتب ہے
اور امام حسین علیہ السلام اس مکتب کے معلم ہیں
آزادی وہ اہم چیز ہے جسے ہر انسان پسندکرتا ہے
امام علیہ السلام نے
عمر سعد کی فوج سے کہا
کہ
اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے
اور تم قیامت کے دن سے نہیں ڈرتے ہو تو
کم سے کم آزاد انسان بن کر تو جیو
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی آزادی کو نعمت نایاب سمجھ پائی ؟
اسلام میں جنگ کو اولویت نہیں ہے
بلکہ
جنگ، ہمیشہ انسانوں کی ہدایت کی راہ میں
آنے والی رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے کی جاتی ہے
اسی لئے
پیغمبر اسلام (ص) ، حضرت علی علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام نے
ہمیشہ یہی کوشش کی
کہ
بغیر جنگ کے معاملہ حل ہوجائے
اسی لئے
آپ نے کبھی بھی جنگ میں ابتداء نہیں کی
امام حسین علیہ السلام نے کئی بار فرمایا تھا
کہ
ہم ان سے جنگ میں ابتداء نہیں کریں گے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی نے مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی روش اختیار کی ؟
کربلا جنگ کا میدان تھا
مگر
امام حسین علیہ السلام نے
انسانوں کے مالی حقوق کی مکمل حمایت کی
کربلا کی زمین کو
اس کے مالکوں سے خرید کر وقف کیا
امام علیہ السلام نے
جو زمین خریدی
اس کا حدود اربع چارضرب چار میل تھا
اسی طرح
امام علیہ السلام نے
عاشور کے دن فرمایا
کہ
اعلان کردو کہ جو انسان مقروض ہو وہ میرے ساتھ نہ رہے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی نےانسانوں کے مالی حقوق کی مکمل حمایت کی ؟
انسان کا سب سے بڑا کمال
ہر حال میں اللہ سے راضی رہنا ہے
امام حسین علیہ السلام نے اپنے خطبے میں فرمایا
کہ
ہم اہل بیت کی رضا وہی ہے جو اللہ کی مرضی ہے
اسی طرح
آپ نے زندگی کے آخری لمحہ میں بھی اللہ سے یہی مناجات کی
کہ
پالنے والے!
تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں تیرے فیصلے پر راضی ہوں
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی اللہ کی رضا کی خاطر ہر مشکل میں صبر کر سکی ؟
ایک معاصر عربی ادیب نے کیا خوب کہا ہے
کہ
دین اسلام
قیام کے لحاظ سے محمدی ہے
اور بقا کے اعتبار سے حسینی ہے
جاری ہے













