ماسکو سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر سرگیف پوساد نامی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں دھماکے سے 45 افراد زخمی ہوگئے۔

روس کی سرکاری خبر ایجنسی طاس کے مطابق ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ دھماکا گودام میں ہوا جہاں آتش گیر مادے کا ساز و سامان موجود تھا۔

سرگیف پوساد کے میئر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 23 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 6 انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔

اس فیکٹری کا نام ‘زگورسک آپٹیکل اینڈ مکینکل پلانٹ’ ہے جو صنعتی، محکمہ صحت اور روس کی سیکیورٹی فورسز کیلئے سامان بناتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دھوئیں کا گہرا بادل دیکھا جاسکتا ہے، قریب کی بلند و بالا عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں۔

طاس کے مطابق دھماکے کی وجہ یوکرینی ڈرون حملہ نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY