امریکی وزیر خارجہ بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے ویکسین کی تیاری پر توجہ دیں: ڈبلیو ایچ او

0
744

عالمی ادارہ صحت نے  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے الزام عاید کیا تھا کہ ڈبلیو ایچ اول کے سربراہ کوٹیڈروس اڈھانم کو چین نے ‘خرید’ لیا ہے۔ عالمی ادارے نے پومپیو کے ان الفاظ کو غلط اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ ‘ڈبلیو ایچ او’ نے پومپیو کے میڈیا کو جاری بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو بے بنیاد الزام تراشی کے بجائے ‘کووڈ ۔ 19’ وبا کی ویکسین کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ عالمی ادارے نے جوابی بیان میں کہا ہے کہ کرونا کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور اس میں ڈبلیو ایچ او یا اس کا کوئی عہدیدار قصور وار نہیں ہے۔ اس وقت پوری دنیا اس مصیبت سے دوچار ہے۔ ایسے میں اس سے نجات کے لیے ویکسین کی تیاری پر توجہ دینے کے بجائے الزام تراشی میں وقت برباد کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک پومپیو نے برطانوی نمائندوں کے ساتھ بند کمرہ ملاقات سے قبل کہا تھا کہ ان کا دعوی “مضبوط انٹلیجنس بنیاد” پر مبنی ہے ، لیکن انہوں نے کوئی دوسری تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔

ذرائع نےامریکی وزیرخارجہ وزیر کے حوالے سے بتایا کہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ ایک مضبوط انٹلیجنس معلومات پر مبنی ہے۔ چین اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ گویا چین نے پہلے ہی ٹیڈروس کو خرید لیا تھا۔

واضح‌ رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور امریکا کے درمیان کشیدگی نئی بات نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار عالمی ادارہ صحت پر کرونا وائرس کے حوالے سے چین کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام عای کر چکے ہیں۔ انہوں‌ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بروقت کرونا وائرس کے بارے میں کوئی الرٹ جاری نہیں کیا اور چین کی اندھی تقلید کی جاتی رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY