موغادیشو ٹرک بم حملہ، ہلاکتیں 276، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

0
720

افریقی ملک صومالیہ کے وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ ہفتہ چودہ اکتوبر کو کیے گئے ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 276 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ کینیڈا اور فرانس کے لیڈروں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صومالیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ انہوں نے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک ہے اور کینیڈا اِس کی مذمت کرتا ہے۔

صدر محمد عبداللہ فرماجو نے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

انھوں نے عوام سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “یہ وقت یکجہتی کا ہے مل کر دعا کرنے کا ہے۔ دہشت کبھی نہیں جیتے گی۔”

جہاں یہ دھماکا ہوا وہاں کئی ایک سرکاری عمارتیں اور ہوٹل واقع ہیں اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY