پاکستان میں سال نو آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سیکنڈ مکمل ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔
پاکستان میں سال 2021 کے آخری سورج غروب ہونے سے چند گھنٹے قبل ہی دنیا میں نیا سال شروع ہوا۔
دنیا میں سب سے پہلے 2022 کا آغاز وسطی بحریہ اوقیانوس کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوا۔
ٹونگا میں جی ایم ٹی صبح دس بجے اور پاکستان کے سہ پہر 3 بجے 2022 کا آغاز ہوا۔
ٹونگا اور کریباتی میں سال نو کو ابھی 15 منٹ ہی گزرے تھے کہ نیوزیلینڈ کے جزیرے چاٹھن میں بھی 2022 کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کے معیاری وقت شام 4 بجے نیوزیلینڈ میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا، جہاں دارالحکومت آکلینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے، جہاں سال نو کا آغاز ہوا۔
اس کے بعد سال 2022 روس کے دور دراز کے جزائر پہنچا، جہاں پاکستان کے شام 5 بجے نیا سال شروع ہوا۔
ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق آسٹریلیا میں سال 2022 کا آغاز پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد ہوا، جہاں سڈنی ہاربر برج سمیت دیگر مقامات پر بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔
سڈنی ہاربر برج پرہونے والی آتش بازی کو ہرسال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے لاکھوں افراد دیکھنے پہنچے۔
پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سال 2022 کا آغاز براعظم آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہا۔
براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2022 کا آغاز جاپان میں ہوا، جب کے جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوئی۔
جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2022 پاکستان پہنچا۔
سال 2022 کا سب سے آخر میں آغاز براعظم امریکا کے دور دراز ممالک اور جزائر میں ہوگا، جو باقی دنیا سے کم سے کم 24 گھنٹے بعد نئے سال کا جشن منائیں گے۔
سب سے آخر میں بحرالکال کے جزیرے ہاولینڈ میں سال 2022 کا آغاز ہوا۔













