لندن . ایم کیو ایم لندن کے راہنما ندیم نصرت کی پریس کانفرنس

0
466

لندن .سید کوثر کاظمی ۔ ایم کیو ایم لندن کے راہنما ندیم نصرت نے لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے راہنما احسان اللہ احسان کو میڈیا میں لا کر ڈرائی کلین کیا جا رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف چوہدری نثار کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں .چوہدری نثار ذہنی طور پر طالبان ہی ہیں ۔وزیر داخلہ ان لوگوں کو تحفظ دیتے ہیں جو ریاست پاکستان اور اس کے قانون کو تسلیم نہیں کرتے

ندیم نصرت کے بقول کراچی کو فرقہ وارانہ تنظیموں کے حوالے کرنے کی سازش کی جا رہی ہیں ۔کراچی آپریشن کا مقصد صرف ایم کیو ایم کو ختم کرنا تھا ورنہ جرائم تو کراچی میں اب بھی جاری ہیں کراچی کے جرائم پیشہ افراد کو ڈرائی کلین کر کے سیاسی جماعتوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے .

ایم کیو ایم کے قائد تحریک نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست دی لیکن ہائی کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا ۔الطاف حسین کے نام کے بغیر الیکشن لڑ کر اپنی موجودہ نشستیں چھوڑ کر اپنی اہمیت کا اندازہ لگا لیں وہ لوگ جو اب اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں .

ندیم نصرت نے کہا کہ کراچی سے جتنے لوگ آج اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہ الطاف حسین کے مرہون منت ہیں کراچی میں آج بھی ووٹ الطاف حسین کا ہے منڈیٹ الطاف حسین کا ہے .

نسانیت کے قاتل احسان اللہ احسان کو ایک صحافی ادیب شاعر اور پتا نہیں کن کن القاب سے نواز کر پکار رہے ہیں اور اس کے انٹرویو کے اشتہارات میں اس کی شیطانی مسکراہٹ والی تصویر سے مہم چلائی جا رہی ہےاحسان اللہ احسان کو عزت دیکر کیا پیغام دیا جا رہا کے اپ قتل عام کریں عمارتیں اڑائیں دہماکے کریں اور پھر عام معافی سے عزت پائیں

Click here for Press confrence

SHARE

LEAVE A REPLY