گژری ہینڈ بیگز، بیش قیمت جیولری اور شاپنگ کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرنے والی ملائیشیا کی سابق خاتون اول اور نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر کرپشن اسکینڈل میں جلد فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

روسماہ منصور آج دوسری دفعہ اینٹی کرپشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں، مقامی میڈیاکے مطابق تحقیقاتی حکام کیس کو جلد نمٹا کر ملائیشیا کی سابق خاتون اول کے خلاف فرد جرم عائد کرنے والے ہیں اور انہیں گرفتار بھی کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ زیر حراست نجیب رزاق پر سرکاری فنڈ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے سمیت 32 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب کوالالمپور میں چھاپوں کے دوران روسماہ منصور کی 273 ملین ڈالر کی لگژری اشیاء قبضے میں لی گئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY