ڈاکٹر علی شاذف نے جو بچوں کے سرطان کے معالج ہیں اور آغا خان ہسپتال کراچی سے تربیت یافتہ ہیں، ملتان میں بچوں کے سرطان کی جلد تشخیص، اس سے متاثر بچوں کی مناسب اور جلد از جلد علاج کے مراکز تک رسائی اور اس کی روک تھام کے لیے ایک اشتراکی صحت پیڈیاٹرک انکالوجی کلینک کا آغاز کیا ہے.
اس کلینک کے لیے انہوں نے مشورہ فیس دس روپے مقرر کی ہے. وہ روزانہ ملتان شہر میں اور ہر اتوار کو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہفتہ وار اشتراکی صحت پیڈیاٹرک انکالوجی (بچوں کے سرطان) کا کلینک منعقد کرتے ہیں.
یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 10000 نئے بچے سرطان کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے صرف دو ہزار بچے علاج کے نتیجے میں بچ پاتے ہیں. علاج کی ناکامی کی وجوہات سرطان کی تشخیص میں تاخیر، غربت کی وجہ سے مناسب سرطانی مراکز تک نارسائی اور تاخیر کی وجہ سے سرطان کا پورے جسم میں پھیل جانا ہیں.














Wish you all success,Dr Shazif❤
wish u best of luck doctor . keep it up