ترکی نے ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی تعلقات معطل کر دیے

0
131

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلموش نے ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ڈچ حکام کی جانب سے ترک وزیر خارجہ کو ہالینڈ آنے کی اجازت نہ دینے کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔

ترکی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ ہالینڈ کے سفارتکاروں کو ترکی لانے والے کسی بھی جہاز کو ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایردوآن حکومت اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے لیے مختلف یورپی ممالک میں مقیم ترک باشندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ میں ترک رہنماؤں کو انتخابی ریلیاں معنقد کرنے سے روکنے کے بعد ترکی اور ان ممالک کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY