مصری صدر السیسی کا الریاض پہنچنے پر شاندار خیر مقدم

0
142

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اتوار کے روز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا بہ نفس نفیس خیرمقدم کیا ہے۔

شاہ سلمان نے گذشتہ ماہ اردن میں منعقدہ عرب سربراہ اجلاس کے موقع پر مصری صدر کو سعودی مملکت کے اس دورے کی دعوت دی تھی۔

قبل ازیں مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عبدالفتاح السیسی شاہ سلمان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY