القاعدہ کا نائب سربراہ ابو الخیر المصری شام کے شمالی حصے میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بات شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی ہے۔

سیریئن آبزویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ شامی صوبہ ادلب میں المستوم کی ملٹری بیس کے قریب کیے جانے والے اس ڈرون حملے کے بارے میں خیال ہے کہ یہ امریکا نے کیا۔ شام میں نئے تشکیل پانے والے عسکری اتحاد تحریر الشام نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ المصری ’’صلیبی اتحاد کے ایک حملے‘‘ میں مارا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY