سانحہ بھاٹی گیٹ: عدالت نے گرفتار 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

0
1078

بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آگئی۔

ضلع کچہری لاہور عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مدعی نے کہا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی، تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY