پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سریا بیچنا جانتے ہیں حکومت چلانا نہیں، کرکٹ کھیلنے اور پاکستان چلانے میں بہت فرق ہے۔
آصف زرداری نے کھپرو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ڈوریں ان بے وقوفوں کے ہاتھوں میں ہے،نہ یہ سی پیک کو سمجھتے ہیں نہ چین سے ہمارے ساتھ کو،یہ سی پیک کو صرف دو رویہ سڑک سمجھتے ہیں ، بالنگ بیٹنگ اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو کہتا ہوں کہ شیر بنو، میاں صاحب جیل تخت اور تختہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں ، اگر آپ کے ساتھ سازش ہورہی ہے تو آپ برداشت کریں ، آپ کے ساتھ جب پہلے سازش ہورہی تھی توہم نے آپ کا ساتھ دیا تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب نے آپ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا، کتنی مسلم لیگیں بنیں اور کتنی ٹوٹ گئیں، میاں صاحب کو ملک چلانا نہیں آتا،یہ ہماری نقل کرتے ہیں لیکن نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ان کے مقدمات کا کیا ہوتا ہے،جے آئی ٹی کا کیا ہوتا ہے، یہ مقدمات کا سامنا کریں، ان کو مقدمات بھی نہیں جھیلنے اور پرائم منسٹری بھی نہیں چھوڑنی، پھر یہ سیاست کیوں کررہے ہیں ، کسی دوست نے کہاتھا کہ آصف زرداری بھی شہید ہوگا، ہم ڈرتے نہیں شہادت ہمارا فخر ہے۔
آصف علی زرداری نے پرویز مشرف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ خود کو کمانڈو کہتے ہیں اور ایک دن جیل جانے کو تیار نہیں، دبئی جاکر بیٹھ گئے، وقت آئے گا تو ہم بتائیں گے حکومت کیسے چلائی جاتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY