جہیز خوری کے علاوہ کیا کیا ہے جو بند کیا جانا چاہیے
درد دل رکھنے والے سماجی کارکنان کہتے ہیں
بلا ضرورت کھلا رہنے والا نل بند کرو۔۔
ہر وقت چلنے والا ٹی وی بند کرو۔۔۔
بیٹے اور بیٹی میں فرق رکھنا بند کرو
متوسط طبقے کی فریاد کچھ یوں ہے
اسراف بند کرو
مہنگے ملبوسات بند کرو
مہنگا برائیڈل میک اپ بند کرو۔۔۔۔۔
اہل ثروت اپنے ارد گرد والوں سے التجا کرتے ہیں
دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانا بند کرو۔۔۔
دوسروں کے مال پر نظر رکھنا بند کرو۔۔۔
دوسروں کے پہناوے پر تنقید کرنا بند کرو
معقول افراد کی پر زور اپیل ہے
اپنے برانڈ فوبیا کی نمائش بند کرو
مہنگے کپڑے پہن ہی لیے ہیں تو سستی سوچ کی نمائش بند کرو۔۔۔
شادی بیاہ پر بے پناہ اخراجات بند کرو۔۔۔
فوتگی پر اہل خانہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر تنقید بند کرو
جہیز بند کرو کے پھول سے سجی ہتھیلیاں اپنے آپ کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں ۔۔۔
اگر لڑکا جہیز نہیں چاھتا ہو اور آنے والی واقعی کچھ نا لائے تو سوچا جاتا ہے کہ کیسا چھوٹا سا دل ہے ۔۔۔۔کیسے لوگ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسی باتیں کہنے والے اپنی یہ سستی سوچ بند کریں ۔۔۔۔
کنیز نور علی













