جبہ کے گاؤں کے افراد کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ شہر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑ پر منگل کے روز کی علی الصبح بھارتی طیاروں کی جانب سے مبینہ طور پر بم گرانے کے واقعے سے وہ نیند سے بیدار ہوگئے تھے۔
مقامی شخص کا کہنا ہے کہ صبح سویرے 5 دھماکے ہوئے جن سے ہماری آنکھیں کھلیں اور ہمیں کچھ فاصلے پر طیاروں کے اڑان بھرنے کی آوازیں آرہی تھیں، بم نے پہاڑ کے سرسبز جگہ پر گرے جہاں پائن (صنوبر) کے درخت موجود تھے۔
دیگر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی تحصیل بالاکوٹ میں جبہ کا دورہ کرنے پر کیا ہوا۔
محمد ذاکر کا کہنا تھا کہ ’پہلے دھماکے کے بعد میں اپنے کمرے سے باہر نکلا یہ جاننے کے لیے کہ کیا ہوا ہے، میں نے روشنی دیکھی اور میں واپس اپنے کمرے میں داخل ہوگیا، میں نے مزید 3 دھماکوں کی آواز سنی، وہ انتہائی خوفناک تھی جسے میں بیان بھی نہیں کرسکتا‘۔
ان کے گھر کے قریب 10 فُٹ گہرا گڑھا ہوگیا تاہم ان کا گھر محفوظ رہا۔
28 سالہ چوہدری شفقت اویس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر انہیں لگا کہ زلزلہ آیا ہے کیونکہ 2005 میں بھی ایسا ہوا تھا جس کی وجہ سے بالاکوٹ اور مظفر آباد بری طرح متاثر ہوا تھا۔
اپنے موبائل میں کھینچی گئی گڑھوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’تیز دھماکوں کی آواز سے ہمارے گھر لرز گئے تھے اور وہاں طیاروں کی بھی آواز تھی، میں نے صبح 10 بجے علاقے کا دورہ کیا اور میں نے 2 مختلف مقامات پر 4 گڑھے دیکھے‘۔
ان کی دکھائی گئی تصاویر میں گڑھے کے نزدیک سرمئی رنگ کی مٹی اور چند گرے ہوئے صنوبر کے درخت دکھائی دیے۔
متعدد دیگر علاقہ مکینوں نے اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا اور چند گولہ باری کے ٹکرے بھی دکھائے۔
دیگر نے جلتے درخت کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، زاہد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ’یہاں صرف جلتے درختوں کے علاوہ کچھ نہیں، ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’چند درختوں پر آگ لگی تھی‘۔
روایتی بھیڑ بکریوں کا کام کرنے والے چند علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاک فضائیہ کے طیاروں کو ہمارے سروں پر اڑان بھرتے دیکھا‘۔
مبینہ فضائی حملے کے جائے وقوع پر ایک مٹی کا گھر قائم تھا جس کے علاوہ گرد و نواح میں کچھ نہیں تھا جس کی وجہ سے بھارتی طیاروں کی فرار ہونے کی کوشش میں اپنا پے لوڈ گرانے کے بیان کو تقویت ملتی ہے۔
بعد ازاں افواج کی جانب سے علاقے کو بند کرکے نہ پھٹنے والے بموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
واقعے میں صرف ایک ہی 60 سالہ نورن شاہ زخمی کے طور پر سامنے آئیں، دھماکے کے نتیجے میں ان کے مٹی کے گھر کی دیوار گری جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹ لگی بعد ازاں مقامی ہسپتال میں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔
مقامی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مبینہ بم باری کے بعد انہوں نے علاقے میں کوئی ایمبولینس نہیں دیکھی جو بھارت کے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر حملے اور 300 افراد کے ہلاک ہونے کے دعوے کو غلط ثابت کرتے ہیں۔
مقامی شوکت قریشی کا کہنا تھا کہ ’یہاں کوئی بھی ایسا کام نہیں ہوتا، کوئی کیمپ نہیں، کوئی دہشت گرد نہیں کچھ بھی نہیں سب بکواس باتیں ہیں‘













