مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے سيکرٹری جنرل ژينس اشٹولٹن برگ ايک غير اعلانيہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں۔ نيٹو نے اس بارے ميں ايک بيان جاری کرتے ہوئے يہ تصديق کر دی ہے کہ اشٹولٹن برگ افغان دارالحکومت کابل پہنچ چکے ہيں۔

نيٹو کے سيکرٹری جنرل ايک اعلٰی سطحی وفد کے ساتھ افغان صدر اشرف غنی، چيف ايگزيکٹیو عبداللہ عبداللہ اور ملک ميں تعينات غير ملکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ايس ملر سے ملاقاتيں کريں گے۔ ژينس اشٹولٹن برگ افغانستان کا دورہ ايک ايسے موقع پر کر رہے ہيں جب افغان طالبان نے ملک ميں اپنے حملے بڑھا ديے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY