لندن میں پھر شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کردئی گئی، درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
اسکائی نیوز کے مطا بق برطانیہ میں موسم سرما کے دوران گرمی کا زور ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا، برطانوی شہری اس وقت سال کا گرم ترین موسم برداشت کر رہے ہیں۔
جیمز پارک کا درجہ حرارت29ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 30تک پہنچنے کی پیشگوئی بھی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیا ت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال درجہ حرارت نیا ریکارڈ بناسکتا ہے، شہری گرمی کے دوران سڑک پر سفر کرنے والوں کو احتیاط تدابیر اختیار کریں، تاہم واٹر لو سے نیو میلڈین تک حد رفتار کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جبکہ ٹرین کا سفر کرنے مسافر بھی متاثرین میں شامل ہیں۔













