چیئرمین سینیٹ کیلئے پی پی یا ن لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان

0
599

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دے گی۔

عمران خان نے پارٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹاسےڈپٹی چیئرمین بنے، بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بننا چاہیے،جبکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں بلوچستان اور فاٹا کے لیے قربانی دیں،پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلزپارٹی کے امیدوار کوووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، پیپلزپارٹی بلوچستان اور فاٹا سے سینیٹ کی قیادت قبول کرے۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اورفاٹا کئی سال سے احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، یہ ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین شپ پر ہماری کور کمیٹی کا اتفاق ہے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قربانی دینا چاہیے، یہ دونوں جماعتیں پاور میں رہیں اور ان کے دور میں احساس محرومی بڑھا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ اس لیے بھی نہیں چاہتے کہ اگر ان کا چیئرمین بن جاتا ہے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کوئی قانون پاس کردیں گے، ان لوگوں نے ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بھی بنایا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس سننا قیامت کی نشانی ہوگی،ہماری مہم نوازشریف کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY