کرونا وبا کا خاتمہ سب کو ویکسین ملنے سے ہی ممکن ہو گا: اقوامِ متحدہ

0
684

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا سے چھٹکارا پوری دنیا کو وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق اور عالمی بھائی چارے کے نمائندے اوبورا اوکافور نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اگر دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں کو ویکسین کے ذریعے محفوظ نہ کیا گیا تو وائرس ترقی یافتہ ممالک میں آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔

اوکافور نے کہا کہ دنیا کو اس وقت ایک مربوط اور منظم طریقۂ کار کے تحت ویکسین کی یکساں تقسیم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض امیر ملکوں کی آبادی کو ویکسین کے ذریعے محفوظ کرنا وائرس سے جان چھڑانے کے لیے اس ناکافی ہو گا کیوں کہ یہ اپنی شکل بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ دنیا کی 90 فی صد آبادی جنوب کے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک میں رہتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY