بات کرنی تو مجھے اچھی بھلی آتی ہے۔عفت علوی

0
771

میری آنکھوں کے کناروں میں نمی آتی ہے
جب تیرے پیار کی شدت میں کمی آتی ہے

اس سے آگے تو وہی جائے جو دیوانہ ہو
اس سے آگے تو محبت کی گلی آتی ہے

کتنی اچھی ہے تیری یاد کہ تنہائی میں
میرے دکھ بانٹتے چپ چاپ چلی آتی ہے

بات کرنے کا مجھے اذن نہیں ہے لیکن
بات کرنی تو مجھے اچھی بھلی آتی ہے

عفت علوی

SHARE

LEAVE A REPLY