اللہ کے رسول کا کردار ہیں حسین۔6. شاہین رضوی۔ مختصر مرثیہ

0
791

چھٹی قسط
11

پروردگار جانتا ہے انکا بس مقام
انکے لیئے ہے صبح بنی انکے نام شام
انکا نظام خالق کونین کا نظام
انکے لیئے زمیں سے فلک تک ہے اہتمام

ہیں معجزات انکے زمانے میں چار سو
ہر اک شہید انکے تصدق میں سرخرو

12

ہرایک شخص خانٗہ زہرا کا آفتاب
ہر رخ سحر کا سامنے انکے ہے بے حجاب
ششماہہ ان کا لکھتا ہے تاریخ انقلاب
انکے لہو سے موت کے چہرے پہ ہے شباب

ہو موت روبرو تو یہ ذکر خدا کریں
تیروں کے سائے میں بھی نمازیں ادا کریں

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY